صحت کارڈ والے پیسے حکومت پہلے بھی ہسپتالوں کو دیتی تھی
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کارڈ کے لئے دس سے گیارہ ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ صحت سہولت کارڈ کی تقسیم منصفانہ نہیں ہے۔ ارب پتی کو بھی صحت کارڈ دے دیا گیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا جو کہ روٹی سے بھی محروم ہے کیا اسے بھی صحت کارڈ دیا گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے وہی پیسے ہیں جو حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لئے دیتی تھی۔ صحت کارڈ کے لئے آخر کار پیسہ کہاں سے آئے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صحت کارڈ کے طریقہ کار پر
شکایات ہیں صحت
کارڈ کا ایک میکنزم ہونا چاہئے
No comments:
Post a Comment