Number of Donkeys increase in Pakistan

 

تین سالوں میں گھوڑے اونٹ اتنے ہی رہے جبکہ گدھوں کی تعداد بڑھ گئی

ملک میں گزشتہ تین سالوں سے گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا جبکہ گدھوں کی تعداد ہرسال ایک لاکھ بڑھ رہی ہے۔ ملک میں گھوڑوں کی تعداد چار لاکھ جبکہ گدھوں کی تعد ستاون لاکھ ہوگئی۔ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد اکیاون ملین سے بڑھ کر ترپن ملین ہوگئی ہے اس طرح اس میں انیس لاکھ اضافہ ہوا ہے بھیڑوں کی تعداد اکتیس ملین سے بڑھ کر اکتیس اعشاریہ نوملین ہوگئی ہے  جبکہ بکریوں کی تعداد اسی ملین سے بڑھ کر بیاسی ملین ہوگئی ہے اونٹ کی تعداد گیارہ لاکھ تھی جبکہ اس کی تعداد میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح ملک میں چار لاکھ گھوڑے موجود ہیں اور اُن کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافے کے بعد ستاون لاکھ ہوگئی ہے جبکہ خچروں کی تعداد میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور ملک بھر میں تقریبا دولاکھ خچر موجود ہیں

No comments:

Post a Comment